غلط جگہ گاڑیاں پارک کرنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم

لاہور : ہائی کورٹ نے غلط جگہ گاڑیاں پارک کرنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا جبکہ گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں پر بھی جرمانہ ہوگا تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ کے تدارک کےلئے درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے شہر میں غلط جگہ گاڑیاں پارک کرنے پر 5 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا عدالت نے گھروں میں گاڑیاں دھونے والوں کو 3 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ جرمانہ واسا کے خزانے میں جائے گا، ملک میں پانی کا ایشو انتہائی سنجیدہ ہوتا جارہا ہے جوڈیشل واٹرکمیشن نے استدعا کی کہ ہیلمٹ نہ پہننےوالوں کو 2ہزار روپے جرمانہ بڑھانے کا حکم دیا جائے عدالت کا شہر میں ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر ایل ڈی اے پر اظہار ناراضی کرتے ہوئے کہا کہ اسموگ کا سیزن شروع ہوچکا ہے اس کے لیے چھ ماہ پہلے تیاری کرنی پڑتی ہے نگران حکومت کوترقیاتی منصوبےشروع کرنے میں پتہ نہیں اتنی کیا جلدی ہے، منصوبے 4ماہ روک نہیں سکتے تھے۔