کراچی میں شدید گرمی کی لہر، آج بھی پارہ 40 ڈگری سے اوپر جانے کا امکان

کراچی : شہر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، آج بھی پارہ چالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانے کا امکان ہے تاہم موجودہ لہرمنگل تک برقرار رہے گی تفصیلات کے مطابق ایک طرف تو پورے ملک میں سردی آچکی ہے لیکن کراچی میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سمندری ہوائیں بند ہونے اور بلوچستان کی گرم ریگستانی شمال مشرقی ہوائیں چلنے کے بعد دن میں زیادہ گرمی رہی گی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی درجہ حرارت چالیس ڈگری سے تجاوز کرسکتا ہے تاہم شہرمیں گرمی کی موجودہ لہرمنگل تک برقراررہنے کا امکان ہے جب کہ سندھ کے دوسرے شہروں حیدرآباد ، بدین اور ٹھٹھہ سمیت دیگراضلاع میں درجہ حرارت انتالیس سے چالیس ڈگری کے درمیان ہوسکتا ہے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کا موسم انتہائی گرم اورخشک رہےگا، کم سےکم درجہ حرارت23.5ڈگری ریکارڈ کیاگیا اور زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت38سے40ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کےمطابق آج درجہ حرارت اکتالیس ڈگری تک پہنچ سکتا ہے تاہم گرمی کی شدت میں دو روز بعد کمی کا امکان ہے، جون اور جولائی کے بعد کراچی کیلئے اکتوبر تیسرا گرم مہینہ ہے۔