آئی جی بلوچستان نے مستونگ دھماکے کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈی ایس پی سٹی نواز گورشکی نے خودکش بمبار کو روکتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ADN نیوز کے مطابق جمعے کی صبح بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسجد کے قریب خودکش دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت 40 افراد شہید جب کہ 80 زخمی ہوئے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے دھماکے کے بعد آئی جی بلوچستان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں شہید ڈی ایس پی سٹی نواز گورشکی نے خودکش بمبار کو روکتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ اس دھماکے میں تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں آئی جی نے کہا کہ دہشت گردی کا مقصد بلوچستان میں بد امنی اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔ دھماکے میں ملوث عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے مستونگ میں مسجد کے قریب خودکش دھماکا، 40 افراد شہید، 80 زخمی ان کا کہنا تھا کہ پولیس اور دیگر ایمرجنسی اداروں کی ٹیمیں دھماکے کے مقام پر موجود ہیں اور دھماکے سے جانی نقصان کی سرکاری سطح پر تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔