پنجاب: میں آشوب چشم کی وبا بے قابو، ایک دن میں 13 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

لاہور : پنجاب میں چوبیس گھنٹے کے دوران آشوب چشم کے 13 ہزار سے زائد نئے مریض سامنے آگئے، ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں اسموگ کے باعث وبا شدت اختیار کرسکتی ہے تفصیلات کے مطابق پنجاب میں آشوب چشم کی وبا مزید شدت اختیار کرگئی، محکمہ پرائمری ہیلتھ نے بتایا کہ پنجاب میں چوبیس گھنٹے کے دوران آشوب چشم کے 13 ہزار 732 نئے مریض رپورٹ ہوئے صوبے بھر میں سے صرف لاہور میں 887 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ رواں سال اب تک صوبے میں تین لاکھ 68 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوچکے ہیں آشوب چشم کے بڑھتے کیسز کے باعث صوبے میں چار روز کے لئے میٹرک تک تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے ہیں چیف میٹرولوجسٹ چودھری محمد اسلم کا کہنا ہے کہ پندرہ اکتوبر سے اسموگ شروع کے ساتھ آشوب چشم کے مریضوں کی تکلیف بڑھ سکتی ہے جبکہ بارشیں اگلے ہفتے بارشوں کی صورت میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے کا امکان ہے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بارشیں ہوں یا اسموگ دونوں صورتوں میں آشوب چشم کے مریضوں کے لئے تکلیف کا باعث ہے، ایسی صورت میں صرف احتیاط ہی وبا کی شدت کم کرسکتی ہے۔