کشمور کی تحصیل کندھ کوٹ میں راکٹ لانچر کا گولہ پھٹنے سے دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ چار سے زائد افراد زخمی ہو گئے پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث بچوں اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ واقعہ شہر میں کچے کے علاقے گھوڑا گھٹ تھانہ کی حدود علی نواز سبزوئی میں پیش آیا جہاں اہلخانہ نامعلوم مقام سے ملنے والا گولہ بیچنے کے لئے توڑ رہے تھے کندھ کوٹ پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے۔حادثے میں چار سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے، گولہ پھٹنے سے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا ایس ایس پی میر روحل خان کھوسہ نے کہا ہے کہ کندھ کوٹ میں گولہ پھٹنے سے آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق راکٹ کا گولہ بچوں کو زرعی زمین سے ملا تھا جو وہ گھر لے آئے، بچے اور خواتین گولے کو دیکھ ہی رہے تھے کہ اچانک پھٹ گیا۔ایس ایس پی کندھ کوٹ نے مزید بتایا کہ جائے واقعہ پر پولیس پہنچی ہے میں خود بھی موجود ہوں، واقعہ کی مزید تفتش کی جار رہی ہے دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ سندھ نےواقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ راکٹ لانچر گوٹھ میں کیسے پہنچا، کوئی اسلحےکی کھیپ کچے میں اسمگل ہو رہی تھی؟ کیاگوٹھ میں ڈکیتوں کے سہولت کار موجود ہیں؟ راکٹ لانچر کیسےبلاسٹ ہوا تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔