متنازع ٹویٹ کیس:اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد نے متنازع ٹویٹ کیس میں رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا متنازع ٹویٹس کرنے کے کیس میں اعظم سواتی کے دائمی وارنٹ سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کیے، اس سے قبل سپیشل جج سینٹرل نے اعظم سواتی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کیا تھا اعظم سواتی پر سرکاری افسران کے خلاف متنازع ٹویٹس کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے کہیں بھی نظر آنے پر ایف آئی اے کو اعظم سواتی کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے اعظم سواتی کو گزشتہ سال 2 مرتبہ گرفتار کیا گیا تھا، پہلی مرتبہ انہیں اکتوبر میں اور دوسری مربتہ نومبر میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا، ان پر ریاستی اداروں کے خلاف سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متنازع پوسٹ کرنے پر اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا تھا۔ واضح رہے کہ اعظم سواتی 9 مئی کے پر تشدد واقعات سے متعلق مقدمات میں نامزد ہیں اور وہ ان پارٹی رہنماؤں میں شامل ہیں جنہیں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔