سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع خیبر کے علاقے تیرہ میں آپریشن کیا ،آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع خیبر کے علاقے تیرہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر کفایت طور عدنان سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشتگردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر دہشتگردوں کےخاتمے کے لیے کلیئرنس جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔