نگران حکومت کا اگلے سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد : نگران حکومت نے سال 2024 میں مختصر دورانیے کا حج متعارف کرانے کا اعلان کردیا اور کہا 18 سے 20 دن کا حج پیکج بھی دی جائے گا تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے مختصر دورانیے کا حج متعارف کرانے کا اعلان کردیا، نگران وزیرمذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ سال 2024 میں 18 سے 20 دن کا حج پیکج بھی دی جائے گا نگران وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ 40 دن یا مختصر حج کافیصلہ حجاج کرام خود کریں گے، جس پر چیئرمین کمیٹی نے تجویز دی کہ مختصر حج کا دوارنیہ 30 دن کیا جائے انیق احمد کا کہنا تھا کہ اس تجویز پر غور کیا جائے گا اور کوشش ہوگی مختصر حج میں اخراجات جنرل حج کےمطابق ہوں۔