لاہور : جنرل اسپتال میں 22 سالہ لڑکی نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی ، قصور کی رہائشی لڑکی 5روز سے گائنی وارڈ میں داخل تھی تفصیلات کے مطابق لاہور کے جنرل اسپتال کی چھت سے 22 سالہ لڑکی نے مبینہ طور چھلانگ لگا دی، پولیس نے بتایا کہ قصور کی رہائشی لڑکی 5روز سے گائنی وارڈ میں داخل تھی پولیس کا کہنا تھا کہ متاثرہ لڑکی نے پہلی منزل کے واش روم سے نیچے چھلانگ لگائی ، لڑکی کو شدیدزخمی حالت میں فوری ایمرجنسی میں داخل کرا دیا گیا ہے خاتون کی چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے کے واقعے پر ایم ایس جنرل اسپتال نے بتایا کہ قصور کی رہائشی خاتون نے نجی اسپتال میں سی سیکشن کرایا تھا اور سی سیکشن کے دوران خاتون کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ایم ایس جنرل اسپتال کا کہنا تھا کہ نجی اسپتال میں سی سیکشن کے بعد خاتون کی حالت خراب ہونے پر انھیں کو جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، خاتون نے گھریلو تنازع اور ذہنی دباوؤپر خودکشی کی کوشش کی پرنسپل جنرل اسپتال پروفیسر ڈاکٹرفرید الظفر نے کہا ہے کہ واقعےکی تحقیقات کیلئے5 رکنی کمیٹی بنادی ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق خودکشی کی کوشش لگتی ہے۔