اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن فارم اپ لوڈ کردیے اور ساتھ ہی گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان بھی کردیا ایف بی آر ذرائع کے مطابق تنخواہ دار اور کاروباری افراد 30ستمبر تک انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کراسکتے ہیں ایف بی آر کا کہنا ہے کہ انکم ٹیکس ریٹرنز آئرس سسٹم اور ٹیکس آسان ایپ کے ذریعے فائل کیے جاسکتے ہیں اس حوالے سے ایف بی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کی ویڈیو جاری کی گئی ہے انہوں نے اس ویڈیو پیغام میں شہریوں اور ایسوسی ایشنز آف پرسنز کو یاد دہانی کرائی ہے کہ وہ 30ستمبر2023 تک اپنے ٹیکس گوشوارے لازمی جمع کرائیں۔