اسلام آباد : قومی ائیرلائن کا ماہانہ خسارہ 12 ارب روپے تک پہنچ گیا، پی آئی اے کی ماہانہ آمدن 22ارب اور اخراجات 34 ارب تک ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے کمرشل بینکوں کو قرض پر ماہانہ 8 ارب سے زائد سود ادا کرنا ہیں جبکہ کمرشل بنکوں سے حکومتی گارنٹی پر260 ارب قرض لیا ہوا ہے ذرائع نے کہا ہے کہ پی آئی اے نے ایف بی آر کو ایک ارب25کروڑ روپے ٹیکس ادا نہیں کیا اور پی آئی اے سول ایوی ایشن کو ماہانہ1 ارب سے زائد کی ادائیگی نہیں کررہا ہے۔ قومی ائیرلائن کی ماہانہ آمدن 22 ارب اور اخراجات 34 ارب تک ہیں ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ پی آئی اے کا اب تک مجموعی خسارہ 740 ارب روپے کے لگ بھگ ہے نگراں وزیرخزانہ نے نجکاری ڈویژن، پی آئی اے انتظامیہ سے نجکاری پلان مانگا ہے، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری فوری عمل میں لائی جانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔