کراچی: ایندھن سپلائی کے بعد پی آئی اے فلائٹ آپریشن کی بحالی میں مزید بہتری آ گئی ہے تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں مزید بہتری آ گئی ہے، آج ملک بھر کے ایئر پورٹس سے قومی ایئر لائن کی 85 پروازیں آپریٹ ہوں گی ترجمان کے مطابق آج پی آئی اے کی اندرون ملک 25 پروازیں آپریٹ ہوں گی، جب کہ ملک بھر کے ایئر پورٹس سے آج بین الاقوامی 60 پروازیں روانہ ہوں گی، بوئنگ 777 اور ایئر بس طیارے مکمل آپریشنل ہو گئے ہیں ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیاروں کو ایندھن کی بروقت سپلائی سے آپریشن معمول پر آ گیا ہے، گزشتہ چند دن مالی بحران کے پیش نظر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا جو اَب معمول پر آ گیا ہے۔