کراچی ایئرپورٹ پر کروڑوں مالیت کے آئی پیڈ ، لیپ ٹاپ اور قیمتی آئی فونز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی : جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کروڑوں روپے مالیت کے آئی پیڈ ، لیپ ٹاپ اور قیمتی آئی فون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی تفصیلات کے مطابق کراچی کے جناح انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کے سامان کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 4مسافر وں کو گرفتار کرلیا گیاحکام نے بتایا کہ مسافر نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچے تھے، مسافروں کو گرین چینل پر روک کر ان کے سامان کی تلاشی لی گئی مسافروں کے سامان سے50سے زائد آئی پیڈ اورلیپ ٹاپ، 46 قیمتی آئی فون اور 500 غیر ملکی ڈنڈے سگریٹ کے برآمد کرلیے گئے شفٹ انچارج سپرٹنڈنٹ کسٹمز آغا نجم الدین کے مطابق مسافروں کیخلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔