کراچی کے علاقے گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے راہگیر 5 سالہ بچی زخمی ہوگئی ADN نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر کامران چورنگی کے قریب ڈاکوؤں نے شہری سے لوٹ مار کی، حسن نامی شہری نے واردات دیکھی تو ڈاکوؤں پر فائرنگ کردی شہری کی فائرنگ کے بعد ڈاکو جوابی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک راہگیر بچی انعم زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ایس پی کلفٹن کا کہنا ہے کہ موقع پر پولیس کو بھیجا گیا ہے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کے کندھے پر گولی لگی ہے حالت خطرے سے باہر ہے، بچی کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دو موٹر سائیکلوں پر پانچ افراد ڈکیتی کی واردات کررہے تھے، 5 سالہ انعم دکان سے چیز لے کر آتے ہوئے فائرنگ کی زد میں آئی عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ڈکیتی سے متاثرہ شہری ہی زخمی بچی کو نجی اسپتال لے کر گیا۔