مچھروں کی بھرمار، سندھ میں ملیریا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ

کراچی : سندھ بھر میں ملیریا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، رواں سال صوبے میں ملیریا سے 2 لاکھ 69 ہزار 596 کیسز رپورٹ ہوئے تفصیلات کے مطابق سندھ بھر میں مچھروں کی بھرمار کے باعث ملیریا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ، حیدرآباد ڈوہڑن سب سے زیادہ متاثر ہے رواں سال سندھ بھر میں ملیریا سے 2 لاکھ 69 ہزار 596 کیسز رپورٹ ہوئے، محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ حیدرآباد ڈویڑن میں جنوری تا اگست1 لاکھ 32 ہزار 441 کیسز رپورٹ ہوئے اس کے علاوہ میرپور خاص ڈویڑن میں 65 ہزار 807 کیسز ، لاڑکانہ ڈویڑن میں 48 ہزار 499 کیسز اور سکھر ڈویڑن میں 11 ہزار 591 کیسز رپورٹ ، شہید بے نظیرآباد 4ہزار 924 اور کراچی میں 1834 کیسز رپورٹ ہوئے محکمہ صحت سندھ کا کہنا تھا کہ رواں سال ملیریا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔