کراچی: بجلی کے ہوش اڑا دینے والے بلوں نے سابق کپتان سرفراز احمد کو بھی کلین بولڈ کردیا ADN نیوز کے مطابق بجلی کے بڑھتے بلوں سے پریشان سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ سولر سسٹم لگوایا ہوا ہے پھر بھی بہت بل آرہا ہے سرفراز احمد نے حکومت کو عوام پر ہاتھ ہولا رکھنے کا مشورہ بھی دیا انہوں نے کہا کہ بجلی کے بڑھتے بلوں سے عوام پریشان ہیں، عوام پر رحم کرو اور بجلی کے بل کم کرو واضح رہے کہ مہنگائی اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف گزشتہ روز تاجروں کی جانب سے ہڑتال کی گئی تھی جبکہ آج جماعت اسلامی کی جانب سے ہڑتال کی گئی ہے بجلی کے بڑھتے بلوں پر عوام پریشان ہیں، شہری اپنی قیمتی اشیا بیچ کر بل ادا کرنے پر مجبور ہیں۔