اسٹاک ایکسچینج کریش کر گئی، 100 انڈیکس میں 1780 پوائنٹس کی کمی

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری شدید منی کا شکار ہو گیا۔شرح سود بڑھنے کے خدشے کی وجہ سے کاروبار کے دوران شدید مندی کا رحجان ہے۔بتایا گیا ہے کہ عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے شکوک و شبہات اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ کے خلاف ملگ گیر احتجاجی لہر کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کے روز ہونے والی شدید مندی کے اثرات بدھ کو بھی دیکھے گئے، اسٹاک ایکسچینج کریش کرگئی،100 انڈیکس میں 1780 پوائنٹس کی کمی ہوئی، انڈیکس 46 ہزار اور 45 ہزار پوائنٹس کی حد سے گر گیا نڈیکس 44 ہزار 464 پوائنٹس پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ مارکیٹ میں 12 کروڑ 15 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔ سیاسی عدم استحکام، کرنسی مارکیٹ میں روپے کی تنزلی سے مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے گذشتہ روز بھی کے ایس ای100انڈیکس 500سے زائد پوائنٹس کی کمی سے 46700کی حد سے گرکر46200پوائنٹس کی حد پر آگیا،کاروبار میںشدید مندی کے باعث مارکیٹ کے سرمایہ میں76ارب روپے کی کمی واقع ہوئی جبکہ حصص کی کاروباری مالیت میںمعمولی اضافہ اور کاروباری حجم میںمعمولی کمی ریکارڈ کی گئے تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں بدھ کو بھی مندی کے بادل چھائے رہے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار ملک میںسیاسی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث تذبذب کا شکار دکھائی دیئے،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 525پوائنٹس کی کمی رہی جس سے انڈیکس 46770پوائنٹس سے گھٹ کر46244پوائنٹس ہو گیا ،199پوائنٹس کمی سے کے ایس ای30انڈیکس 16620پوائنٹس سے گر کر16420پوائنٹس ہو گیا، کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس295پوائنٹس کمی سے 31115پوائنٹس سے گھٹ کر30819پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایم آئی30انڈیکس 1125پوائنٹس کمی سی78055پوائنٹس تک آگیا ،گذشتہ روز مارکیٹ کے سرمائے میں 76ارب روپے کی کمی ہوئی ، جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 69کھرب71ارب روپے سے گھٹ کر 68کھرب 95ارب روپے رہ گیا ۔