یوٹیلیٹی اسٹورز اور جہانگیر ترین کی شوگز ملز میں معاملات طے

یوٹیلیٹی اسٹورز اور استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کی شوگر ملز کے درمیان 8 ہزار ٹن چینی کی فراہمی کے معاملات طے ہو گئے ہیں ADN نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کو ایک ماہ کے لیے چینی کی دستیابی کی راہ ہموار ہو گئی ہے اور جہانگیر ترین کی شوگر مل ڈی ڈبلیو سے طے شدہ معاملات کے تحت شوگر مل یوٹیلیٹی اسٹورز کو پرانے ریٹ پر چینی فراہم کی جائے گی ذرائع کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو 130 روپے فی کلو کے حساب سے چینی دی جائے گی جو اخراجات کے بعد کارپوریشن کو تقریباً 140 روپے کلو میں پڑے گی۔ کارپوریشن کو یہ چینی اوپن مارکیٹ سے تقریباً 32 روپے فی کلو سستی پڑے گی ذرئع کے مطابق گزشتہ ہفتے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فروخت کا معطل شدہ عمل بحال کیا گیا تھا یوٹیلیٹی حکام کے مطابق حکومتی سبسڈی کے باعث بی آئی ایس پی مستحقین کیلیے چینی کی قیمت 100 روپے کلو ہے۔