گورنر سندھ کا کراچی میٹروپولیٹین یونیورسٹی بل پر دستخط سے انکار ، واپس کردیا

کراچی : گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میٹروپولیٹین یونیورسٹی بل پر دستخط سے انکار کرتے ہوئے بل واپس کردیا تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میٹروپولیٹن یونیورسٹی بل 2023 بغیر دستخط واپس کردیا، گورنر نے آئین کے سیکشن 116بی ٹو کے تحت حاصل اختیارات کے تحت بل واپس کیا گورنر نے اعتراض عائد کیا کہ سیکشن 14 ون کے تحت میئر یا ایڈمنسٹریٹر کو جامعات کا پروچانسلر بنایا گیا ہے، سیکشن 14 ٹو کے تحت وہ چانسلر کی غیر موجودگی میں اس کے اختیارات استعمال کرے گاامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سندھ کی دیگرجامعات میں پروچانسلر،وزیر اعلیٰ سندھ کےاختیارات استعمال کرتا ہے ، یونیورسٹی کو کالجوں کے الحاق یا خاتمے پر بھی ایچ ای سی کی گائیڈلائنز کے مطابق نظرثانی کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ پروچانسلر کےکردارکودیگر جامعات کےمطابق کرنےاور الحاق پر دوبارہ غور کی ضرورت ہے، اس معاملے پر نظرثانی کیلئے یہ بل صوبائی اسمبلی کوواپس بھیج رہا ہوں۔