کراچی : ایم اے جناح روڈ پر14اگست کو 4 سالہ بچی کے مبینہ اغواء کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا، اہل خانہ شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں اس حوالے سے 4سالہ بچی عائشہ کے والد اصغر کا کہنا ہے کہ میری معصوم بیٹی کو تاحال بازیاب کرایا نہیں جا سکا متاثرہ بچی کا والد اصغر جو غریب رکشہ ڈرائیور ہے نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ میری بیٹی اپنے اہل خانہ کے ساتھ مزار قائد پر ہونے والے گورنر سندھ کے پروگرام میں شرکت کیلئے گئی تھی بچی اغوا واقعے کا مقدمہ 16اگست کو سولجر بازار تھانے میں درج کیا گیا ہے، اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں، بچی کی تصویریں لے کرجگہ جگہ پھر رہے ہیں والد کا کہنا تھا کہ رکشہ چلاتا ہوں، جشن آزادی منانے نمائش چورنگی پر بیٹی کو لایا تھا، نامعلوم شخص میری بیٹی کو اغوا کرکے لے گیا ہے بازیاب کرایا جائے۔