ہنی ٹریپ کے شکار شہری کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا

پنجاب: کے شہر صادق آباد میں اینٹی ہنی ٹریپ سیل نے بر وقت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہری کو اغوا ہونے سے بچا لیا ADN نیوز کے مطابق پنجاب کے شہر صادق آباد کے رہائشی نوجوان کو ملازت کا جھانسہ دے کر اوباڑو بلوایا گیا تھا تاہم اطلاع ملنے پر اینٹی ہنی ٹریپ سیل نے بر وقت کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شہری کو اغوا ہونے سے بچا لیا اس حوالے سے ڈی پی او رضوان عمر نے بتایا کہ بازیاب کرایا جانے والا نوجوان حمزہ طارق شیخوپورہ کا رہائشی ہے جس کو اغوا کاروں نے ملازمت کا جھانسہ دے کر سندھ کے علاقے اوباڑو بلایا تھا اور اس کو اغوا کے بعد سندھ کے کچے میں یرغمال بنا کر رکھا جانا تھا ڈی پی او کے مطابق واردات کی اطلاع ملنے پر اینٹی ہنی ٹریپ سیل فوری حرکت میں آیا اور سندھ پنجاب سرحد کوٹ سبزل چیک پوسٹ سے پولیس نے نوجوان کو ریسکیو کیا ان کا کہنا تھا کہ 8 ماہ کے دوران سیل نے مختلف پرکشش آفر کے جھانسے میں آنے والے 211 افراد کو اغوا ہونے سے بچایا ہے واضح رہے کہ سندھ اور سندھ پنجاب سرحد سے ملحقہ کچے کے علاقے میں سالوں سے ملک کے مختلف علاقوں سے اغوا کار کبھی خواتین کی آواز میں لوگوں کو پھنساتے اور انہیں شادی کا جھانسہ دے کر بلاتے یا پھر بیروزگاروں کو اچھی ملازمت کے خواب دکھا کر اپنے جال میں پھنساتے اور انہیں بلا کر کچے میں قید کرتے اور ان کے لواحقین سے بھاری تاوان وصول کرتے ہیں اغوا کاروں کے چنگل میں کئی مغویوں کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہی ہیں جن میں ان پر ہونے والے مظالم کی عکاسی بھی ہوتی ہے۔