مانسہرہ کے 110 سالہ بزرگ نے 55 سالہ خاتون سے چوتھی شادی کرلیADN نیوز کے مطابق مانسہرہ کے 110 سالہ بزرگ عبدالحنان بٹگرام کی 55 سالہ دلدار بی بی نامی خاتون کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے عبدالحنان کے بڑے بیٹے کی عمر 70 سال سے زائد ہے عبدالحنان کے خاندان میں مجموعی طور پر 84 افراد شامل ہیں جن میں 6 بیٹے ، 6 بیٹیاں اور متعدد پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں شامل ہیں بزرگ کے نکاح کی تقریب مقامی مسجد میں ہوئی جس میں حق مہر 5 ہزار روپے طے پایا، عبد الحنان کی شادی اورولیمے میں بچوں اوررشتہ داروں نے شرکت کی واضح رہے کہ چند روز قبل مانسہرہ میں ہی 95 سالہ بزرگ محمد زکریا نے بچوں کی رضامندی سے دوسری شادی کر لی تھی محمد زکریا کی پہلی اہلیہ 2011 میں انتقال کر گئی تھیں، پہلی اہلیہ سے ان کے 7 بیٹے اور 5 بیٹیاں ہیں جن سے ان کے کئی پوتے پوتیاں اور نواسے نواسیاں بھی ہیں۔