لاہور : ہائیکورٹ کا حسان خان نیازی کو 18 اگست کو پیش کرنے کا حکم

لاہور : ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کی بازیابی کی دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے حسان نیازی کو جمعہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدی تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما حسان خان نیازی کو 18 اگست کو عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سلطان تنویر نے حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی کی جانب سے بیٹے کی بازیابی کیلئے دائر درخواست پرجمعرات کو سماعت کی درخواست میں آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے حسان نیازی کو حبس بیجا میں نامعلوم مقام پر رکھا ہوا ہے اور لواحقین کو کچھ بھی نہیں بتایا جارہا ،استدعا ہے کہ درخواست گزار کے بیٹے حسان نیازی کو بازیاب کرایا جائے جسٹس سلطان تنویر نے حفیظ اللہ نیازی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کردیا عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی پولیس سمیت دیگر فریق سے آئندہ سماعت پر رپورٹ جمع کرائیں عدالت کے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ اگر حسان نیازی فریقین کے تحویل میں ہے تو 18اگست کو عدالت پیش کریں حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی نے بیٹے کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ میں حسان نیازی کی گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت کے دور ان وکیل نے موقف اختیار کیا ہے کہ حسان نیازی کا 13 اگست کی گرفتاری کے بعد پتہ نہیں چل رہا بدھ کو جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فضل نے درخواست کی سماعت کی دورن سماعت درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حسان نیازی کو 13 اگست کو پولیس نے ایبٹ آباد میں گرفتار کیا وکیل درخواست گزار نے مزید کہا کہ 13 اگست کے بعد سے کچھ پتہ نہیں کہ حسان نیازی کو کہاں رکھا گیا ہے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ حسان نیازی کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی ہے عدالت نے کہا کہ حکومت سے حسان نیازی کے معاملے میں جواب طلب کرتے ہیں، جمعے تک جواب جمع کریں کہ ان کے خلاف کیا مقدمات ہیں عدالت عالیہ پشاور نے اس کے ساتھ ہی سماعت 18 اگست تک ملتوی کردی۔