اسلام آباد : کے بعد ملک بھر میں ای پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز

ملک بھر میں ای پاسپورٹ کے اجراء کا آغاز کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے بعد ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ کے اجرا کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے کہا ہے کہ ای پاسپورٹ اجراء کیلئے نئے فیس اسٹرکچر پر عملدرآمد شروع ہو گیا ہے 36 صفحات کے 5 سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 9 ہزار جبکہ ارجنٹ فیس 15 ہزار روپے ہے
72 صفحات پر مشتمل 5 سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 16 ہزار 500 اور ارجنٹ فیس 27 ہزار روپے مقرر کی گئی اس کے علاوہ 36 صفحات پر مشتمل 10 سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 13 ہزار 500 اور ارجنٹ فیس 22 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی۔ جبکہ 72 صفحات پر مشتمل 10 سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 اور ارجنٹ فیس 40 ہزار 500 روپے ہو گی ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن کے مطابق فیسوں کا اطلاق 16 اگست سے ہو چکا ہے شیڈول کے تحت نارمل پاسپورٹ فیس حسبِ سابق رہے گی یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی نئی فہرست جاری کی گئی تھی اور گزشتہ کئی سالوں سے دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں رہنا والا پاکستانی پاسپورٹ سال 2023 میں بھی اپنی پوزیشن بہتر نہیں بنا سکا تھا۔ 2023 کیلئے دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی 2 الگ الگ فہرستیں جاری کی گئی تھیں دونوں فہرستوں میں پاکستانی پاسپورٹ سب سے آخری نمبروں پر رہا،آرٹن کیپیٹل کی جانب سے جاری دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ سرفہرست رہا فہرست کے مطابق متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری ویزا لیے بغیر 181 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں امارات کے بعد سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا، جرمنی، سوئیڈن، فن لینڈ، لکسمبرگ، اسپین، فرانس، اٹلی، نیدرلینڈز اور آسٹریا مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں