نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے لیے جسٹس (ر) مقبول باقر کی تقرری کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جانتے ہیں ان کے حالات زندگی کے بارے میں نامزد نگراں وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر 5 اپریل 1957 کو پیدا ہوئے اور کراچی یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز بھی شہر قائد سے 1981 میں بطور وکیل کیا جسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر 26 اگست 2002 کو ایڈیشنل جج ہائیکورٹ بنے اور ایک سال بعد 6 اگست 2003 کو سندھ ہائیکورٹ کے مستقل جج بن گئے جسٹس (ر) مقبول باقر کی بطور نگراں وزیراعلیٰ سندھ منظوری، نوٹیفیکشن جاری وہ 20 ستمبر 2013 کو سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی ذمے داریاں سنبھالیں جب کہ 17 فروری 2015 کو سپریم کورٹ کے جج بھی بنے