سکھر: کے سنیئر صحافی جان محمد مھر کے قتل کا معاملہ، شہید صحافی کے قتل واقعے کے خلاف سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سیاہ دن منایا گیا، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے نائب صدر امداد پھلپوٹو کی قیادت میں سکھر نیشنل پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا، اس موقع پر صحافیوں امداد پھلپوٹو، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر رشید رضا، جنرل سکریٹری ساحل جوگی کی سربراہی میں بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا، صحافی رہنماؤں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ جان محمد مھر کا قتل آزاد صحافت کا قتل ہے، قتل میں بڑی قوتیں ملوث ہیں، ذاتی نوعیت کا تکرار قرار دے کر کیس کو خراب کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں، ہم ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، انہوں نے سینئر صحافی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے.