سکھر : اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان نعمت خداوندی اور ایک عظیم تحفہ ہے

سکھر : اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ وطن عزیز پاکستان نعمت خداوندی اور ایک عظیم تحفہ ہے، آزادی کی قدر کرنے والی قومیں ہی کامیاب و کامران رہتی ہیں، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ اقبال اور تحریک پاکستان کے عظیم رہنماﺅں کی انتھک جدوجہد کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں اسلامی جمہوریہ پاکستان عطا کیا جس میں آج ہم آزاد فضاءمیں سانس لے رہے ہیں، یوم آزادی کا تقاضا ہے کہ ہم آپس کے اختلافات کو ختم کر کے امن و سلامتی ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی کے موقع پر اپنی رہائش گاہ بندر روڈ پر منعقدہ پر کیک کاٹنے کی پر وقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میںسیاسی، سماجی، مذہبی، قومپرست، تاجر رہنماﺅں عبدالقادر شیوانی، آغا طاہر مغل، حافظ محمد شریف ڈاڈا، عیدن جاگیرانی، بابو مہر، شاہ محمد انڈھڑ، پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرخورشید میرانی، اعظم خان، محمد رضوان قادری، عبدالباری انصاری، ذاکر خان، ڈاکٹر سعید اعوان، محمد جاوید، شعیب میمن، محمد عارف بھٹی، محمد عرفان ، محمد حنیف، فقیر رمضان کورائی، کامریڈ نعیم بلوچ، امداد جھنڈیر، کامریڈ امام الدین، راشد صدیقی، کیلاش، محمد اکرم، عبدالجبار سومرو، امان اللہ بھٹی، محمد شہزاد، جاوید قادری، محمد نعمان، خالد شیخ، یوسف میمن سمیت نوجوانوں شہریوں نے بڑی تعداد میںشرکت کی۔ اس موقع پر فضاءپاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ آباد کے نعروں سے گونج اٹھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی محمد جاوید میمن کا مزید کہنا تھا کہ زندہ قوموں کیلئے آزادی کا دن نا صرف یادگار بلکہ ان کے لئے ایک عظیم اور شہدائے آزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے تاریخی اہمیت کا حامل ہوتا ہے، پاکستان ایک منفرد سوچ و فکر اور نظریے کے پیش نظر معروض وجود میں آیا ، اس کے قیام کے تقاضوں کو پورا کرنا قوم پر فرض ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وطن عزیز کی حفاظت، بقائ، سلامتی کیلئے افواج پاکستان نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں وطن عزیز کے استحکام، بقاءاور سلامتی کیلئے تاجر برادری اور پوری قوم اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، تقریب میں تحریک آزادی کے شہداءکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔