کراچی : نجکاری کیخلاف پی آئی اے ملازمین سراپا احتجاج

پی آئی اے سی بی اے پیپلز یونٹی دیگر نمائندہ تنظیموں کی جانب سے قومی ایرلائن کی نجکاری کے خلاف کراچی ایرپورٹ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی میں پی آئی اے کی نجکاری اور ایرلائن کی دو حصوں میں تقسیم کے خلاف نعرے لگائے گئے، ریلی سے پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان، ساسا کے جنرل سیکریٹری صفدر انجم سمیت دیگر نے خطاب کیا ریلی سے خطاب میں رہنماؤں نے کہا کہ قومی ایرلائن کا خسارہ 80 ارب روہے سے بڑھ کر 120روپے ہوگیا صدر سی بی اے کا کہنا تھا کہ خسارے کو ختم کرنے کے بجائے ایرلائن کی نجکاری کی جارہی ہے یہ ہمیں کسی صورت منظور نہیں ہے ہدایت اللہ خان نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری روکنے کے لئے ملازمین کا معاشی قتل عام روکنے کے لیے کسی حد تک جانے سے گریز نہیں کرینگے، ایرلائن کی نجکاری کا بل فوری واپس لیا جائے ورنہ پی آئی اے کی تمام نمائندہ تنظیمیں 15 اگست کو پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کرینگے جنرل سیکریٹری ساسا صفدر انجم کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا مسلسل بڑھتا ہوا خسارہ انتظامیہ کی نااہلی ہے، تجربہ کار انتظامیہ کو لاکر ایرلائن کو منافع بخش بنایا جاسکتا ہے عقیل صدیقی صدر ساسا پی آئی اے نے کہا کہ پی آئی اے کو بیچنے کے بجائے بجٹ میں ایرلائن کی بحالی کے لئے 100 ارب روہے مختص کیے جائیں انہوں نے کہا کہ انتظامی نااہلی کی سزا ملازمین کے بجائے ذمہ دار افراد کو دی جائے اور ادارے کی نجکاری کا بل فوری واپس لیا جائے پیاسی کے صدر نجیب الرحمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں کئی سالوں سے اضافہ نہیں کیا گیا،لہٰذا اس جانب بھی توجہ دی جائے