اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان میں موجود بیوٹی کریم میں چھپائی گئی 300 گرام ہیروئن برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا منشیات کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، 6 کارروائیوں کے دوران 32 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت 7 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کے سامان میں موجود بیوٹی کریم میں چھپائی گئی 300 گرام ہیروئن برآمدکرلی، اپر دیر کا رہائشی ملزم پرواز نمبر QR-615 کے ذریعے جدہ کیلئے روانہ ہو رہا تھا دوسری کارروائی میں اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہنگو کے رہائشی میاں بیوی کوگرفتارکرلیا، ملزمان کے پیٹ سے مجموعی طور پر 60 آئس بھرے کیپسول برآمد ہوئے،ملزمان بذریعہ پرواز نمبر PK-287 قطر کیلئے روانہ ہو رہے تھے
اس کے علاوہ ایک اور کارروائی میں پی ڈبلیو ڈی ٹاوٴن اسلام آباد میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان سے 350 گرام آئس برآمد کرلی
راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے 297 گرام ایم ڈی ایم اے برآمدہوئی، مذکورہ پارسل نیدرلینڈ سے کراچی کیلئے بک کروایا گیا تھا ترجما ن اے این ایف کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے