37

دو موازنے اور دو روئیے، مریم نواز کا شاہراہ دستور پر احتجاج میں آنے والے کارکنوں کو خراج تحسین 9 مئی کو غنڈے، مسلح جتھے باہر نکلے اور دہشت گردی کی، 15 مئی کو عوام نکلے اور ایک پتہ نہیں ٹوٹا،اپنی چوری چھپانے کے لئے ملک جلانے اور انصاف کے خلاف آواز اٹھانے میں یہ فرق ہوتا ہے۔مریم نواز

سلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے شاہراہ دستور پر احتجاج میں آنے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔لیگی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوام جانتے ہیں کہ یہ اپنے آئینی حلف کی خلاف ورزی کرنے والے شخص کا گھر نہیں، ایوان صدر ہے۔9 مئی کو غنڈے، مسلح جتھے باہر نکلے اور دہشت گردی کی، 15 مئی کو عوام نکلے اور ایک پتہ نہیں ٹوٹا۔9 مئی وطن دشمنی اور 15 مئی حب الوطنی کی دو مثالیں، دو موازنے اور دو روئیے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ اپنی چوری چھپانے کے لئے ملک جلانے اور انصاف کے خلاف آواز اٹھانے میں یہ فرق ہوتا ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے سامنے حکمراں اتحاد میں شامل جماعتوں نے دھرنا دیا۔
پی ڈی ایم جماعتوں کا موقف ہے کہ سپریم کورٹ کا چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو دئیے جانے والا ریلیف درست نہیں۔
تاہم گذشتہ رات سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے سپریم کورٹ کے باہر دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ مولانافضل الرحمان نے کہا کہ ہم عدالت کی قدر ومنزلت بحال کرنا چاہتے ہیں، آج اس تاریخی اجتماع نے بتادیا فیصلہ عوام کو کرنا ہے، ساری پولیس اور رینجرز ہٹ جائےہم اس سپریم کورٹ کی عمارت کی حفاظت کریں گے، کوئی مائی کا لعل میلی آنکھ سے بھی اس عمارت کو نہیں دیکھ سکےگا، اب فیصلہ پاکستان کےعوام نے کرنا ہے۔مولانافضل الرحمان نے کہا کہ آج اسلام آباد میں عوام کی عدالت لگی ہے، عدلیہ کا احترام کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اسلام نے عدل و انصاف کا حکم دیا ہے، پنجاب اور کے پی اسمبلیاں نہ توڑی جاتیں تو آج بحران نہ ہوتا۔ چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے سپریم کورٹ کے باہر پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ کے دھرنے سے خطاب میں کہا کہ چیف جسٹس صاحب، عوام کا یہ سمندر دیکھ کرخوشی ہوئی یا نہیں؟ مقدمہ کوئی اور تھا اور سوموٹو کسی اور بات پر لیا گیا۔ مریم نے مزید کہا کہ آپ نے کرسی اور طاقت کے غلط استعمال سے چار تین کے فیصلے کو تین دو کے فیصلے سے بدلا، اسمبلیاں توڑنے میں عمران خان اور پرویز الہیٰ ہی نہیں عارف علوی بھی شامل تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں