29

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی

اسلام آباد: حکومت کو آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز دے دی۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے متعلق سمری وفاقی حکومت کو بھجوا دی، جس میں پٹرول کی قیمت میں 7 سے 10 روپے فی لٹر تک کمی کی تجویز دی گئی ہے اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر تک کمی کا مشورہ دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اوگرا سفارشات پر وزیراعظم شہباز شریف سے مشاورت کریں گے، جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ پیر کے روز کیا جائے گا اور آئندہ 15 دن کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 15 مئی کی شب 12 بجے کے بعد ہوگا۔ادھر پاکستان پٹرولیم کے سیکرٹری انفارمیشن خواجہ آصف محمود کا کہنا ہے کہ روسی تیل آنے کے بعد ملک میں پٹرول کی قیمت میں 100 روپے تک کمی واقع ہو سکتی ہے، بین الاقوامی منڈیوں میں تیل کی قیمت کم ہونے کے بعد اصولی طور پر تو پاکستان میں بھی پٹرول سستا ہونا چاہئیے تھا، تاہم ہماری حکومت معاشی میدان میں بنے ہوئے گہرے کھڈے کو اس فرق سے بھرنے کی کوشش کر رہی ہے، روس سے معاہدہ کے مطابق مارکیٹ کی قیمت سے 15 سے 18 ڈالر سستا تیل مل رہا ہے، اگر حکومت ایک آدھا لیٹر بھی عوام کو ریلیف دے تو یہ کافی ہوگا۔انہوں نے خبررساں ادارے سے گفتگو میں مزید کہا کہ مئی کے تیسرے ہفتے میں روسی تیل پاکستان پہنچ جائے گا، پہلی کھیپ ٹرائل کے طور پر پاکستان آ رہی ہے، ابھی ہمارے پاس دو آئل ریفارئنریز ہیں جو روسی تیل کو ریفائن کر سکتی ہیں، دیگر ریفائنریزی پر کام کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان نے ٹیسٹ کیس کے طور پرروس سے کروڈ آئل کے امپورٹ کے لیے پہلا آرڈر دے دیا ہے، روس سے ایک لاکھ ٹن کروڑ آئل کی پہلی شپمنٹ مئی کے آخری یا جون کے پہلے ہفتے میں پاکستان پہچنے گی، اس شپمنٹ پر پاکستان کو 18 ڈالر فی بیرل تک ڈسکاؤنٹ حاصل ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں