56

بہاولپور: میں نوجوان نے 2 خواتین پر زیادتی کی کوشش کرنے کا الزام عائد کر دیا خواتین نے دوستی کرنے کے بعد زیادتی کرنے کی کوشش کی، پولیس نے نوجوان کی شکایت پر دونوں خواتین کو گرفتار کر لیا

بہاولپور :میں نوجوان کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کے الزام میں 2 خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان ڈسٹرکٹ پولیس کے مطابق جلال پور پیر والا کے رہائشی نوجوان نے تھانہ دھوڑ کوٹ پولیس کو درخواست دی کہ بستی ودھنور کی دو خواتین نے اس کے ساتھ دوستی کی بعدازاں زیادتی کرنے کی کوشش کرتی رہیں۔نوجوان نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ دونوں خواتین نے گینگ بنا رکھا ہے۔خواتین کو گینگ غیر مردوں سے دوستی کے بہانے ان کے ساتھ زیادتی کرکے انہیں بلیک میل کرتی ہیں اور لاکھوں روپے بٹورتی ہیں۔نوجوان کے مطابق اس کے ساتھ زیادتی کرنے کے بہانے اپنے گروہ کے مردوں کو بلا کر لاکھوں روپے لوٹنے کی کوشش کی گئی۔نوجوان کی درخواست کے بعد پولیس نے دونوں خواتین کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔دوسری جانب دو روز قبل کا ہنہ کے علاقے میں نامعلوم افراد لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناکر سڑک پر پھینک کر فرار ہوگئے۔ اجتماعی زیادتی کا یہ واقعہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں پیش آیا جہاں زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی سڑک پر بے ہوش پائی گئی۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد زیادتی کے بعد لڑکی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں سڑک کنارے پھینک کر فرار ہوئے۔پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی کو کاہنہ کے جھیڈو گائوں کے قریب سڑک پر پھینکا گیا۔ اہلِ علاقہ کی جانب سے اطلاع کیے جانے پر پولیس نے لڑکی کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق لڑکی کا ابتدائی بیان میں کہنا تھا کہ زیادتی کرنے والے 2 لڑکے تھے جنہوں نے حالت غیر ہونے کے بعد اسے سڑک پر پھینکا اور فرار ہو گئے۔پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ میڈیکل رپورٹ اور تفتیش کے بعد مزید حقائق سے پردہ اٹھایا جاسکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں