50

ہمارے گھر پر ریڈ اندر سے ہی کسی نےکرائی، چوہدری سالک کا انکشاف واقعےکواس طرح نہیں جانےدونگا،وزیراعظم نے 3 دن میں انکوائری کا کہا ہے، وفاقی وزیر کی گفتگو

اسلام آباد : وفاقی وزیر چوہدری سالک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارے گھر پر ریڈ اندر سے ہی کسی نےکرائی۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل سما نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعےکواس طرح نہیں جانےدونگا،وزیراعظم نے 3 دن میں انکوائری کا کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویزالہٰی کےگھرپرچھاپہ اینٹی کرپشن نےمارا،ہمارے گھر پر چھاپہ گھر کےاندر سےکروایاگیا،ریڈگھرکےاندرسےہی کسی نےکرائی،چھاپےکےحوالےسےآئی جی پنجاب سےبھی بات ہوئی ہے،چھاپےکےواقعےکواس طرح نہیں جانےدوں گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسی طرح کےواقعات کیخلاف سیاسی اتفاق رائےپیداکرناہوگا،اس طرح چھاپہ مارنےکی اجازت نہیں ہونی چاہیے،طریقہ کارہوناچاہیے۔ چوہدری سالک نے کہا کہ عمران خان ہمیشہ محاذآرائی اورجلاؤگھیراؤکی بات کرتےہیں،انہوں نے نے معاشرے کو تباہ کرکے رکھ دیاہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے چودھری سالک حسین نے کہا کہ سابق وزیراعلی پنجاب کی گرفتاری کیلئے کئے گئے آپریشن سے وفاقی حکومت کا کوئی لینا دینا نہیں ، پرویزالٰہی کی جگہ میں ہوتا توہنس کر گرفتار ی دے دیتا۔انہوں نے کہا کہ دیکھنا چاہئے اینٹی کرپشن نے اتنا بڑاآپریشن کیا اس کیس میں ہے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ چودھری مونس الٰہی نے اپنے والد کو غط ٹریک پرلگایا ،ہم سب سے بھی غلط بیانی کی ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی کہتے تھے چھوڑو مونس الٰہی کو وزارت اعلی پکی کرکے آئو۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کے قائد محمد نوازشریف پرویز الٰہی کیلئے چودھری شجاعت حسین کے کہنے پرمانے۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے دن رات کہتے تھے آپ نے مکرنانہیں،حلف دو،ہم نے حلف دیئے کہ پرویزالٰہی کی طرف سے ہی آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چودھری وجاہت حسین نے اپنے بڑے بھائی کیخلاف پارٹی صدارت کیلئے کیس کررکھا ہے،وجاہت حسین پارٹی صدارت کی لڑائی لڑرہے ہیں،بیٹاپی ٹی آئی سے ٹکٹ مانگ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری وجاہت کے وکیل عامرسعیدچودھری شجاعت کے گھر ہونے والے آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو سب بھول گئے ہیں کہ وہاں بھی الیکشن ہونے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں