44

ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں ہمارے ملک کے لوگ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، اس لیے ہم نے سوچا نکاح کی تقریب پرتعیش طریقے سے منانا زیادتی ہو گی، بہن کے نکاح سے متعلق میر مرتضٰی بھٹو کا ٹوئٹ

کراچی : ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نکاح کے بندھن میں بندھ گئیں، بہن کے نکاح سے متعلق میر مرتضٰی بھٹو کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کے لوگ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، اس لیے ہم نے سوچا نکاح کی تقریب پرتعیش طریقے سے منانا زیادتی ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور بے نظیر بھٹو کی بھانجی فاطمہ بھٹو نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر دیا۔فاطمہ بھٹو کے بھائی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کی بہن کا نکاح انجام پا گیا۔ نکاح کی تقریب کا سادگی سے اہتمام کیا گیا۔ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے اپنی بہن کے نکاح سے متعلق کیے گئے ٹوئٹس میں بتایا کہ اپنے والد شہید میر مرتضٰی بھٹو اور بھٹو فیملی کی جانب سے میں بہت خوشی سے یہ اچھی خبر شیئر کر رہا ہوں، میری ہمشیرہ فاطمہ اور گراہم کا نکاح گذشتہ روز ہمارے گھر 70 کلفٹن کراچی میں منعقدہ ایک نجی تقریب میں ہوا۔میرے دادا کی لائبریری میں ہونے والی تقریب میں فاطمہ کے عزیزواقارب نے شرکت کی، یہ وہ جگہ ہے جو میری ہمشیرہ کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ ہماری ملک کے لوگ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، اسی لیے ہم سوچا کہ نکاح کی تقریب پرتعیش طریقے سے منانا زیادتی ہو گی۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے درخواست کی کہ فاطمہ اور ان کے شوہر گراہم (جبران) کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ یہاں واضح رہے کہ فاطمہ بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو کے صاحبزادے میر مرتضٰی بھٹو اور اُن کی اہلیہ فوزیہ فصیح الدین بھٹو کی صاحبزادی ہیں۔ جبکہ وہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی سوتیلی بہن ہیں۔ 40 سالہ فاطمہ بھٹو پیشے کے لحاظ سے مصنفہ ہیں اور اب تک چھ کتابیں لکھ چکی ہیں۔ فاطمہ بھٹو بیرون ملک مقیم ہیں، تاہم اپنے نکاح کے سلسلے میں وہ ان دنوں پاکستان میں موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں