37

ابوظہبی نے شیخ محمد بن راشد روڈ پر رفتار کی نئی حد مقرر کر دی بائیں جانب سے پہلی دو لینز کے لیے زیادہ سے زیادہ رفتار کی حد 140 کلو میٹر فی گھنٹہ اور کم از کم رفتار کی حد 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی،خلاف ورزی کرنے والوں پر 400 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا

ابوظہبی : نے شیخ محمد بن راشد روڈ پر رفتار کی نئی حد مقرر کر دی۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی پولیس خلاف ورزی کی وراننگ کی مدت ختم ہونے کے بعد یکم مئی 2023 سے شیخ محمد بن راشد روڈ کی دونوں سمتوں میں نئی کم از کم رفتار کی حد نافذ کرے گی۔بائیں جانب سے پہلی دو لینز کے لیے زیادہ سے زیادہ رفتار کی حد 140 کلو میٹر فی گھنٹہ اور کم از کم رفتار کی حد 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی۔کم سے کم رفتار سے سست گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں پر 400 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔تیسری اور آخری لین کے لیے رفتار کی حد 140کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گی جس کا اطلاق بھاری گاڑیوں پر بھی ہوگا تاہم کم از کم رفتار کی حد ان پر لاگو نہیں ہوگی۔حکام کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محفوظ طریقے سے گاڑی چلائیں۔ابوظہبی پولیس نے زور دیا کہ گاڑی چلانے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے رفتار کی کم از کم حد کو لاگو کیا جائے گا جب کہ سست گاڑیاں چلانے والوں پر زور دیا گیا کہ وہ صحیح لین پر چلیں۔ سست گاڑی چلانے والے تیسری لائن کا انتخاب کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں