17

نوازشریف سعودی عرب سے واپس لندن روانہ ہو گئے مریم نواز بھی سعودی عرب سے آج واپس پاکستان پہنچ جائیں گی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف سعودی عرب سے لندن روانہ ہو گئے۔سعودی عرب کے وقت کے مطابق نوازشریف صبح ساڑھے نو بجے جدہ کے لیے روانہ ہوئے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز بھی سعودی عرب سے آج واپس پاکستان پہنچ جائیں گی۔مریم نواز عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئی تھیں۔ سعودی عرب میں مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف اور دیگر اہلِ خانہ کے ساتھ عمرہ ادا کرنے کے بعد عید بھی وہیں منائی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قائد ن لیگ میاں نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بڑے بھائی کو عمرہ ادائیگی اور عید الفطر کی مبارک باد پیش کی ،وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز سے بھی رابطہ کیا ہے اور انہیں بھی عمرہ ادائیگی اور عید کی مبارک باد پیش کی ،ذرائع نے بتایا کہ ٹیلیفونک رابطے میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی ہے،وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کیساتھ ہونے والی مشاورت اور پنجاب میں انتخابات سے متعلق زیر سماعت کیس سے متعلق آگاہ کیا ،ذرائع نے بتایا کہ پارٹی قائد نواز شریف نے پنجاب الیکشن کیس میں اعلیٰ عدلیہ کے فیصلوں اورمذاکرات سے متعلق ججز کے ریمارکس پر تشویش کا اظہار کیا ہے ،نواز شریف نے وزیر اعظم کو تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیا ۔واضح رہے کہ مریم نواز 11اپریل کو اپنی فیملی کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئی تھیں۔مریم نواز کے شوہر محمد صفدر، دونوں بیٹیاں ماہ نور اور مہرالنسا، بیٹا جنید اور بہو عائشہ سیف بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں