38

سکھر:کمشنر سکھر ڈویژن غلام مصطفی پھل نے کہا ہے کہ سندھ کا تیسرا بڑا شہر سکھر سندھ بلوچستان کا تجارتی حب ہے، یہاں کے تاجروں کو درپیش مسائل حل کرکے

سکھر: کمشنر سکھر ڈویژن غلام مصطفی پھل نے کہا ہے کہ سندھ کا تیسرا بڑا شہر سکھر سندھ بلوچستان کا تجارتی حب ہے، یہاں کے تاجروں کو درپیش مسائل حل کرکے انہیں سہولیات فراہم کرنا انتظامیہ کا فرض ہے ، شہر میں صفائی ستھرائی کی بہتری، نکاسی نظام کی درستگی ، سڑکوں کی تعمیر، ٹریفک جام کے مسائل کے حل سمیت دیگر مسائل کے خاتمے کیلئے تاجروں کی تجاویز اور مشاورت سے اقدامات اٹھائیں گے تاکہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے شہر کو مثالی شہر بنایا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے عید الفطر کے موقع پر سکھر اسمال ٹریڈرز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن، محمد منیر میمن سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حاجی محمد جاوید میمن نے کمشنر سکھر غلام مصطفی پھل کو عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ سکھر شہر کے بہترمفاد اور اس کی تعمیر و ترقی کیلئے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔شہر میں پارکنگ ایریا کے قیام، سڑکوں کی تعمیر، صفائی ستھرائی، تفریحی پارکوں کی بہتری، نکاسی نظام کی درستگی سمیت جو بھی شہر کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے سکھر اسمال ٹریڈرز انتظامیہ کے شانہ بشانہ رہے گی۔ اس موقع پر کم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں