اسلام آباد: سابق سینیٹر انور بیگ انتقال کر گئے۔سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے سابق سینیٹر انور بیگ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ان کے بلند درجات کی دعا کی جا رہی ہے۔انور بیگ کی نماز جنازہ ہفتے کو بعد نماز ظہر ایچ 8 قبرستان میں ادا کی جائے گی۔انور بیگ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا حصہ بھی رہے۔پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت میں وہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرمین بھی تھے۔جبکہ انور بیگ کینیا میں بے دردی سے قتل ہونے والے سینیئر صحافی ارشد شریف کے بھی قریبی دوست تھے۔انور بیگ کا شمار ان لوگوں میں ہوتا ہے جن کا رابطہ ارشد شریف سے اس وقت تک بھی تھا جب وہ کینیا میں موجود تھے۔انور بیگ نے انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ میری ارشد شریف کے ساتھ گپ شپ ہوتی رہتی تھی تاہم مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ کس جگہ پر ہیں۔آخری بار جب ارشد شریف سے بات ہوئی تو وہ جلدی میں تھے حالانکہ وہ ہمیشہ پرسکون رہتے تھے اور تفصیلی گفتگو کرتے تھے۔
52