59

سکھر: آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک ورکرز یونین سکھر ریجن کے نومنتخب جنرل سیکریٹری شجاعت علی گھرو نے کہا ہے کہ ملازمین کے حقوق کیلئے کسی قدم پیچھے نہیں

سکھر: آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک ورکرز یونین سکھر ریجن کے نومنتخب جنرل سیکریٹری شجاعت علی گھرو نے کہا ہے کہ ملازمین کے حقوق کیلئے کسی قدم پیچھے نہیں ہٹا جائیگا قائد عبدالطیف نظامانی کی قیادت میں تمام ملازمین آپس میں متحد و منظم اپنے حقوق حاصلات کیلئے میدان عمل میں کھڑے ہیں ملازمین ادارے کی تعمیر و ترقی سمیت لائن لاسسز سمیت بجلی چوری کی روک تھام کیلئے کوشش کریں انہیں تحفظ فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکڑک ورکرز یونین سکھر کے پریس ترجمان نذر میمن و دیگر ملازمین کی جانب سے سرکل آفیس میں اپنے اعزاز میں دئے گئےاستقبالیہ و مبارکباد دینے کے دوران ملازمین سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر اے سی سیپکو منظور سومرو ، یونین رہنما سید زاہد حسین شاہ ،جاوید عباسی و دیگر شریک تھے ،یونین رہنما و پریس ترجمان نذر میمن و دیگر رہنماؤں و ملازمین نے زون چئیرمین شجاعت علی گھرو کو ریجنل جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کے وہ ملازمین کے حقوق سمیت دیگر مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں