50

انوار الحق بلامقابلہ وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے 15 ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں

مظفر آباد : انوار الحق بلامقابلہ وزیر اعظم آزاد کشمیر منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کافی دنوں کے انتظار کے بعد وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سیکریٹری اسمبلی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان کیا ہے۔ سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔انواز الحق نے بھمبر سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ممبر اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور تحریک انصاف کی جانب سے انہیں سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی بنایا گیا تھا۔ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا ہنگامی اجلاس اب سے کچھ دیر پہلے ہوا جس میں اسپیکر انورالحق کو بلامقابلہ وزیراعظم منتخب کر لیا گیا ہے۔سیکرٹری اسمبلی آزاد کشمیر کے مطابق حکومت کی جانب سے کسی کے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے گئے ، بلا مقابلہ انتخاب کے بعد بھی ووٹنگ کا عمل ہوگا۔آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا ہنگامی اجلاس کچھ دیر کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آزادکشمیر ہائیکورٹ نے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت میں سزا سنائی۔ عدالت نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور انہیں کسی بھی عوامی عہدے کیلئے نااہل قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں