سکھر: محکمہ آبپاشی کی پرسرار خاموشی، سکھر بیراج کی نہروں سے غیر قانونی ریت نکالنے کا سلسلہ جاری ،شہری حلقوں میں تشویش ، بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کے بالا افسران کی پرسرار خاموشی و عملے کی ملی بھگت و رشوت کے عیوض دریائے سندھ سکھر بیراج کی نہروں سے قیمتی ریت کو غیر قانونی طریقے سے نکالنے کا سلسلہ جاری ہے ، اللصبح ریت بھرنے کیلئے درجنوں ٹریکٹر ٹرالیاں نہروں کی خشک جگہ سے ریت بھر کر لے جا رہے ہیں اور مارکیٹ میں انہیں دوگنے داموں فروخت کیا جا رہا ہے ، لیکن شکایات کے باوجود محکمہ آبپاشی کا عملہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے ، دوسری جانب اس حوالے سے شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر ملوث افراد و افسران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
63