39

پاکستان سپورٹس بورڈ فٹ بال کے مسائل اور معاملات میں مداخلت بند کرے، کرنل ریٹائرڈ محمد نعمان

پشاور : قومی فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان کرنل ریٹائرڈ محمد نعمان خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ فٹ بال کے مسائل اور معاملات میں مداخلت بند کرے۔ ان خیالات کا انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فٹ بال کمیونٹی کسی کو چھٹری یا پیرا شوٹرز کے ذریعے فٹ بال فیڈریشن پر قبضہ نہیں کرنے دے گی جس طرح پہلے ہوتا رہا ہے۔کرنل نعمان نے کہا کہ جب بھی پاکستان کا فٹ بال درست سمت کی طرف اور لائن پر آنا شروع ہوتا ہے تو کچھ سر پسند عناصر پہلے کی طرح اس میں مداخلت کرنا شروع دیتے ہیں ان لوگوں کا کچھ اپنا ایجنڈ ہے وہ فیڈریشن بال فیڈریشن پر چور دروازے سے داخل ہو کر قابض ہونا چاہتے ہیں۔ لیکن پاکستان کی فٹ بالرز کمیونٹی ایسا نہیں ہونے دے گی۔خواتین فٹ بال ٹیم کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس میں کیا غلط بات ہے کہ قومی ٹیم کوالیفائینگ رائونڈ میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی۔ان کھلاڑیوں کو پاکستان سپورٹس بورڈ نے کوئی سہولیات فراہم نہیں کیں، جب فٹ بال ترقی کی جانب جانا شروع ہوتا ہے اور پاکستانی فٹ بالرز نے بین الاقوامی سطح پر ٹورنامنٹس میں حصہ لینا شروع کیا اسی وقت پر ہی مداخلت ہونا شروع ہوگئی اور چند عناصر فٹ بال کو درست سمت پر آتے نہیں دیکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ فٹ بال کے معاملات میں پاکستان سپورٹس بورڈ مداخلت بند کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں