47

حکومت ملی تو گارنٹی دیتا ہوں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہو گی عمران خان نے واضح کیا ہے ان پر جو حملہ ہوا اس کو بھی معاف کر دیں گے، عمران خان نے ٹرتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کی بات کی ہے۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی گفتگو

اسلام آباد : سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے حکومت ملی تو گارنٹی دیتا ہوں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہو گی۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سپریم کورٹ پر براہ راست حملہ کیا ہے ،حکومت نے جو قانون سازی کی اس پر بات ہو سکتی ہے۔قانون سازی کا یہ وقت بدنیتی کو ظاہر کرتا ہے۔حکومتی قانون سازی نواز شریف کو ریلیف دینے کیلئے کر رہی ہے۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ حکومت الیکشن کے لئے تیار ہو تو ہم بات کے لیے تیار ہیں۔اسد قیصر نے کہا حکومت ملی تو گارنٹی دیتا ہوں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، عمران خان نے واضح کیا ہے ان پر جو حملہ ہوا اس کو بھی معاف کر دیں گے، عمران خان نے ٹرتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کی بات کی ہے۔اسد قیصر نے مزید کہا کہ حکومت صرف وقت گزارنا چاہتی ہے الیکشن کرانا نہیں چاہتی۔بیڈ گورننس کی وجہ سے یہ لوگ فرسٹریشن کا شکار ہیں۔اس وقت آئین خطرے میں ہے اسے بچانا سپریم کورٹ کی ذمہ داری ہے۔قبل ازیں اسد قیصر نے کہاکہ پورے ملک میں بالخصوص اسلام آباد اور پنجاب میں تحریک انصاف کے کارکنان اور قیادت کے خلاف غیر قانونی کریک ڈاؤن جاری ہے،دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ احتجاج ہمارا آئینی حق ہے،تحریک انصاف کے لوگ محب وطن پاکستانی اور قانونی کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے کارکنان کو دہشت گرد کہنا سمجھ سے بالا تر ہے۔ انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے۔ انہوںنے کہاکہ تمام صوبوں سے نمائندگی اور اس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگ موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لیڈرشپ اور کارکنان کے خلاف آیف آر آز اور غیر قانونی چھاپوں کے خلاف آج عدالت سے رجوع کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ماہ رمضان میں چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں