42

وزیراعظم کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم کمزور بے بنیاد وجوہات پر کیوریٹور ریفرنس دائر ہوا تھا، وفاقی حکومت کاپیروی نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹور ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دے دیا۔ کمزور بے بنیاد وجوہات پر کیوریٹور ریفرنس دائر ہوا تھا، حکومت نے اب اس ریفرنس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینیہ پہلے ہی اس فیصلے کی منظوری دے چکی ہے۔وفاقی حکومت نے فائز عیسیٰ کیخلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے اور ریفرنس بنانے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ بھی کیا تھا۔ 27 جولائی2022ء کو وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے سینیئر جج قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو واپس لینے کی منظوری دی تھی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہاکہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جو کیوریٹو ریویو داخل کیا گیا تھا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی،یہ کیوریٹو ریویو قاضی فائز عیسیٰ کو دباؤ میں رکھنے کیلئے دائر کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قاضی فائزعیسیٰ ایک معزز جج ہیں، شہزاد اکبرجیسے غنڈوں نے ان کے ساتھ زیادتی کی۔وزیر داخلہ نے کہاکہ قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جھوٹا ریفرنس بنانے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے کابینہ کی سب کمیٹی قائم کر دی ہے جو ان ذمہ داران کیخلاف کارروائی پر رپورٹ دے گی۔انہوںنے کہاکہ کابینہ اور لا سیکرٹری نے بتایا یہ ریفرنس دائر کرنے میں کابینہ کی منظوری نہیں لی گئی تھی، یہ اٴْس وقت کے وزیر قانون اور شہزاد اکبر نے تماشہ کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وفاقی کابینہ نے عدالت کے ازخود نوٹس، بینچ تشکیل کے اختیارات پر قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے، جوڈیشل ریفارمز پر پارلیمانی کمیٹی بنے گی۔ انہوںنے کہاکہ از خود نوٹس اور بینچ تشکیل کا اختیار چیف جسٹس کے بجائے سینئر ججز کے پاس ہونا چاہیے، صدر مملکت کا وزیراعظم کی تجویز پر عمل کرنالازمی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

وزیراعظم کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم کمزور بے بنیاد وجوہات پر کیوریٹور ریفرنس دائر ہوا تھا، وفاقی حکومت کاپیروی نہ کرنے کا فیصلہ“ ایک تبصرہ

  1. Wow, awesome weblog format! How lengthy have you been running a blog for? you make blogging look easy. The whole glance of your website is great, let alone the content! You can see similar here sklep online

اپنا تبصرہ بھیجیں