سکھر: وزیر بلدیات سندہ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جب ملک میں فیصلے عزیزوں اور رشتیداروں کے ایماء پر ہونگے تو ان پر سوال تو اتھیں گے چیف جسٹس سے گذارش ہے کہ وہ لارجر بنچ بنادیں تاکہ جو فیصلہ ہو وہ سب کو قبول ہو ان خیالات کا اظھار روہڑی میں کیٹل کالونی کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو اپنی انا کو چھوڑ کر ملک کی خاطر سوچنا چاہیے