وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و پالیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی موجودہ صورتحال ایک دن میں پیدا نہیں ہوئی، قومی فضائی کمپنی کی نجکاری بھی نجکاری کی فہرست میں شامل ہے جمعہ کو ایوان بالا میں پی آئی اے کی صورتحال سے متعلق سینٹر کامران مرتضی کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں نگران وفاقی وزیر مرتضی سولنگی نے کہا کہ پی آئی اے کی صورتحال ایک دن میں پیدا نہیں ہوئی، سابق حکومت کے دور میں بھی نجکاری کا ایک منصوبہ دیا گیا نگران حکومت اس پر عمل کر رہی ہے، پی آئی اے میں ملازمین کی زیادہ تعداد اور بھرتیوں کا معاملہ بھی صرف کسی ایک حکومت سے متعلق نہیں ہے، حکومت اور پارلیمان کا استحقاق ہے کہ وہ کس طرح کی پالیسی اختیار کرتی ہیں، پی آئی اے کی نجکاری بھی نجکاری کی فہرست میں موجود ہے انہوں نے کہا کہ پی ایس او بھی خود مختار ادارہ ہے، وہ بغیر پیسے کے ایندھن کیسے فراہم کرے گا بڑی مشکل سے فنڈز کا انتظام کر کے رکی ہوئی پروازوں کو بحال کرایا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ آئندہ اجلاس میں وفاقی وزیر ہوا بازی اور وفاقی وزیر نجکاری کی موجودگی میں اٹھایا جائے تو وہ بہتر جواب دے سکیں گے
56