کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے آٹے کی قیمتوں کا نیا تصحیح شدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈھائی نمبر آٹے کی ایکس مل قیمت 120 ، ہول سیل قیمت 123 روپےفی اور ڈھائی نمبر آٹے کی ریٹیل سطح پر قیمت 128 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے فائن آٹے کی ایکس مل قیمت 130 روپے فی کلو ، فائن آٹے کی ہول سیل قیمت 133 اور ریٹیل قیمت 138 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ چکی آٹے کی قیمت 140 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی میں آٹے کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا، اسسٹنٹ کمشنرز آٹے کی سرکاری قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنائیں گے سہیل راجپوت نے مزید کہا کہ آٹے کی قیمتوں پر نظر ثانی ہر جمعے کو کی جائے گی۔