90

ورلڈ کپ: بابر اعظم نصف سنچری بناتے ہی آؤٹ، آدھی ٹیم 141 پر پویلین لوٹ گئی

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں جنوبی افریقہ کیخلاف پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا لیے ہیں کپتان ایک بار پھر نصف سنچری کرتے ہی چلتے بنے ADNنیوز کے مطابق بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں قومی کپتان بابر اعظم جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم اوپنر بڑا آغاز فراہم نہ کر سکے پاکستان کی جانب سے اننگ کا آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا تاہم دونوں اوپنرز 38 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔ عبداللہ شفیق نے 9 رنز بنائے جب کہ امام الحق کی ناکامی کا سلسلہ بھی نہ تھما اور وہ 12 رنز بنا کر چلتے بنے۔ دونوں وکٹیں جینسن نے حاصل کیں کپتان بابر اعظم نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دینے کی کوشش کی لیکن 86 کے مجموعے پر رضوان کو کوٹزی نے آؤٹ کر دیا۔ انہوں نے 31 رنز بنائے اس موقع پر برق رفتاری سے رنز بنانے کے لیے بیٹنگ آرڈر میں تبدیلی کرتے ہوئے افتخار احمد کو چوتھے نمبر پر بھیجا گیا تاہم یہ تجربہ بھی ناکام ثابت ہوا اور وہ 21 رنز بنا کر تبریز شمسی کی وکٹ بن گئے۔ 21 رنز بنانے کے لیے افتخار نے 31 گیندیں کھیلیں بابر اعظم نے 64 گیندوں پر کیریئر کی 31 ویں اور رواں ورلڈ کپ کی تیسری نصف سنچری اسکور کی لیکن اس کے فوری بعد وہ شمسی کی گیند پر وکٹوں کے عقب میں کیچ ہوکر شمسی کی دوسری وکٹ بن گئے امپائر نے بابر اعظم کے خلاف بالر کی اپیل نظر انداز کرکے ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا تاہم پروٹیز نے ریویو لے کر فیصلہ اپنے حق میں کرا لیا۔ ری پلے میں گیند بابر کے گلوز کو چھوتی ہوئی وکٹ کیپر ڈی کاک کے ہاتھوں میں محفوظ ہوئی پاکستان ٹیم کے 30 اوورز کے اختتام پر 151 رنز ہوئے ہیں اور پانچ کھلاڑی آؤٹ ہیں۔ اس وقت کریز پر سعود شکیل 14 اور شاداب خان 3 رنز کے ساتھ موجود ہیں آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں دو جب کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں پاکستان کے پیسر حسن علی بخار کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے جب کہ لیگ اسپنر اسامہ میر کی جگہ محمد نواز کی واپسی ہوئی ہے پروٹیز کپتان ٹمبا باووما جو گزشتہ میچ نہیں کھیل سکے تھے ان کی واپسی ہوئی ہے جب کہ تبریز شمی اور لنگی نگیڈی بھی فائنل الیون میں شامل ہیں جن کے لیے ریزا ہینڈرکس، کگیسو ربادا اور ولیم لیزاڈ کو جگہ خالی کرنی پڑی ہے ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں کے علاوہ ورلڈ کپ میں باہمی میچز میں بھی جنوبی افریقہ کا پلڑا بھاری ہے جس نے میگا ایونٹ کے پانچ میچز میں سے تین جیت رکھے ہیں تاہم گرین شرٹس نے آخری دو ورلڈ کپ میں پروٹیز کو شکست دی ہوئی ہے آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں

پاکستان:
بابر اعظم (کپتان)، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان، افتخار احمد، سعود شکیل، محمد نواز، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور وسیم جونیئر۔

جنوبی افریقہ:
ٹمبا باووما (کپتان)، کوئٹن ڈی کاک، رسی وین ڈیر، ایڈن مارکرم، ہنرک کلاسین، ڈیوڈ ملر، مارکو جینسن، گیرالڈ کوٹزی، کیشو مہاراج، تبریز شمسی اور لنگی نگیدی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں