69

پی ٹی آئی کا ن لیگ کی پارٹی رجسٹریشن منسوخی کیلئے ریفرنس پر غور الیکشن ایکٹ کی صریحاْ خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم اس پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے اور پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتے یہ بذات خود آئین کے آرٹیکل 6 کی زد میں ہے۔ فواد چوہدری کا ٹویٹ

لاہور : پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کی پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کے لیے ریفرنس دائر کرنے پر غور شروع کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹویٹ میں ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ن لیگ کی بحیثیت پارٹی رجسٹریشن منسوخ کرنے کیلئے ریفرینس پر غور کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کی صریحاْ خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک مفرور ملزم اس پارٹی کے فیصلے کر رہا ہے اور پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ سپریم کورٹ کو تسلیم نہیں کرتے یہ اعلان بذات خود آئین کے آرٹیکل 6 کی زد میں ہے۔ادھر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں معاشی ، سیاسی اور آئینی بحران کا ذمہ دار عمران خان ہے، جو جہاں اِس فتنہ اور فساد کا سہولت کار ہے وہ قوم کا مجرم ہے، نوجوانوں اور عوام سے جھوٹ بولا فراڈ کیا اور دھوکہ دیا، نالائق نے اپنی حکومتیں خود گرائیں اور جن سہولت کاروں کی تسلیوں پر اسمبلیاں توڑیں وہ دم توڑ رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب سہولت کاری آخری دموں پہ ہے، تم ماضی کا حصہ ہوتے جا رہے ہو، سہولت کاروں کے کہنے پہ آئین توڑا اور کہتے تھے کہ محسن نقوی نے میری حکومت کے خلاف عالمی سازش کی اور اب کہتے ہو وہ تشدد کر رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پٹرول بم برسانے والے دہشتگردوں کو کیفرِ کردار تک پہنچانا ہے، تم فارن فنڈنگ ، گھڑی چوری اور اپنی بیٹی کو بیٹی نہ ماننے کی وجہ سے نااہل ہو گے، ملک کو تم جیسے فتنے اور فسادی سے نجات دلا کر دم لیں گے، نوجوانوں کو تمہارے جیسے شر سے نجات دلائیں گے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ 90 روز میں کرپشن بھی ختم ہونی تھی، 100 دن میں معیشت اور گورننس بھی ٹھیک ہونی تھی، 200 معاشی ماہرین اور200 ارب ڈالر بھی باہر سے آنے تھے، ایک کروڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر بھی ملنے تھے، تمہارے دھوکے اور فراڈ کا وقت تمام ہو چکا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں