سرکاری بجلی کمپنیوں کے مقابلے کے الیکٹرک کو سب سے زیادہ سبسڈی دیئے جانے کا انکشاف

اسلام آباد : سرکاری بجلی کمپنیز کےمقابلےکےالیکٹرک کوسب سے زیادہ سبسڈی دیئے جانے کا انکشاف سامنے آیا تفصیلات کے مطابق نجکاری کے 18سال بعد بھی کے الیکٹرک کا وفاق کی سبسڈی پر انحصار ہے ، سرکاری بجلی کمپنیز کے مقابلے کے الیکٹرک کو سب سے زیادہ سبسڈی دینے کا انکشاف ہوا پاور ڈویژن نے بتایا کہ کےالیکٹرک دیگر کمپنیوں سے زیادہ 169 ارب روپے کی سبسڈی لے رہا ہے اور 7 دیگر تقسیم کارکمپنیاں 158ارب روپے کی وفاقی سبسڈی لےرہی ہیں جبکہ بجلی کی3 تقسیم کارکمپنیاں وفاق سےکوئی سبسڈی نہیں لے رہیں پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ میپکو43 ارب،گیپکو18 ارب،حیسکو 35 ارب روپے کی سبسڈی لے رہی ہیں جبکہ پیسکو 18 ارب،ٹیسکو کو 9 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی جارہی ہے پاور ڈویژن کے مطابق وفاقی حکومت سیپکو کو 13ارب ،کیسکو کو 22 ارب روپےکی سبسڈی دےرہی ہے جبکہ آئیسکو،لیسکو اور فیسکو وفاق سے سبسڈی نہیں لے رہیں۔